جناح اسپتال کراچی میں داخل ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) کراچی میں کانگو وائرس زور پکڑنے لگ گیا، جناح اسپتال کراچی میں داخل ایک اور مریض میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 20 سالہ مریض عبید کو گذشتہ رات نجی اسپتال سے جناح میں منتقل کیا گیا جناح اسپتال میں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد کانگو وائرس کی تصدیق کردی ہے رواں برس جناح اسپتال میں کانگو کے سترہ کیسز رپورٹ ہوئے اور کانگو وائرس سے متاثرہ چھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں