تعمیر و مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے،چیئرمین بلدیہ غربی

پیر 15 اکتوبر 2018 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بلدیہ غربی میںجاری تعمیر و مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ یونین کونسل 36 بلدیہ زون میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا بلدیہ غربی میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت مکمل کیا جائے خصوصا سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری پیدا ہو اور عوام اپنی منزل پر بروقت پہنچ سکیں تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ شعبہ جات کے افسران سائٹ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تمام امور کی انجام دیہی میں اراکین کونسل کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ زون میں تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی جبکہ آج عمران اسلم نے بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں موجود تمام محکمہ جات کا دورہ کیا اور تمام محکمہ جات کے حاضری رجسٹر چیک کیئے انہوں نے افسران و ملازمین کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ افسر ہو یا ملازم دفتری اوقات کار کی پابندی سب کیلئے یکساں ہے غیر حاضر اور دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی پروموشن ،اوور ٹائم اور دیگر مراعات کے حقدار صرف ایسے ملازمین ہوں گے جو محنت ، لگن اور دیا نتداری سے خدمات انجام دیں گے اور ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں