پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور حشیش برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

پیر 15 اکتوبر 2018 20:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سے 07کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآمدکر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں کراچی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر ایک مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران 95 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآمد کرتے ہوئے 03 اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ کرسٹل، حشیش اور 04 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزیدتفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں