کراچی، سندھ کابینہ میں شامل 4 نئے وزرا عبد الباری پتافی، اویس قادر شاہ ، غلام مرتضیٰ بلوچ اور تیمور تالپور نے حلف اٹھا لیا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 4 نئے وزرا عبد الباری پتافی، اویس قادر شاہ ، غلام مرتضیٰ بلوچ اور تیمور تالپورسے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد گورنرہائوس میں ہو ا جس کے نظامت کے فرائض قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ محمدوسیم نے ادا کئے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ،مختلف شعبہ جات کے سیکریٹریز اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں