قائم مقام چیف سکرٹری سندھ محمد وسیم سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر تربیت افسران کی ملاقات

پیر 15 اکتوبر 2018 21:19

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ محمد وسیم نے بحیثیت قائم مقام چیف سکرٹری سندھ پیر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور کے زیر تربیت سندھ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے افسران سے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 24 ویں سینئر منیجمنٹ کورس اور 26 ویں مڈ کیئر اسٹیڈی منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ سندھ اللہ کی نعمتوں سے مالا مال وہ صوبہ ہے جو ملک بھر میں کوئلے کی پیداوار کا 99 فیصد، قدرتی گیس کی پیداوار کا 69 ٖفیصد اور خوردنی تیل کی پیداوار کا 38 فیصد فراہم کنندہ ہے۔

انہوں نے کورسز کے شرکاء کو بشمول سندھ انرجی کولز، سندھ پٹرولیم پروجیکٹ، تھرکول مائننگ ڈیولپمنٹ پروگرام، سندھ نوری آباد پاور پروجیکٹ، سندھ لاکھڑا کول مائننگ پروجیکٹ، کے ۔

(جاری ہے)

IV واٹر سپلائی پروجیکٹ اور ایس۔III سیوریج پروجیکٹ سمیت دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ خزانہ کی جانب سے ترقیاتی امور پر مالیات کی فراہمی کی بریفنگ بھی دی گئی۔ کورسز کوآرڈنیٹر ڈاکٹر دائود باسط اور اسماء ملک نے مطالعاتی دورے کے شرکاء کے خیر مقدم اور معلوماتی اجلاس کے انتظام پر چیف سکرٹری سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر امیر شیخ، سکریٹری سروسز نوید شیخ اور سکریٹری پلاننگ ڈاکٹر شیریں مصطفی بھی موجود تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں