کراچی پولیس چیف نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس فرحت علی جونیجو نے بتایا ہے کہ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے، عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ بنانے کیلئے ڈیڈ لائن کو30 دن سے بڑھا کر 60 دن کردیا گیا ہے، اب عوام الناس تسلی سے بغیر کسی تکلیف تینو ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں