پولیس نے اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کر کے کارروائی کی گئی، ایس ایس پی سینٹرل

منگل 16 اکتوبر 2018 13:53

پولیس نے اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پولیس نے اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان محبوب علی اور غفور راجپوت کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم نے میڈیاکو بتایا کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کر کے کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے واردات کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کچھ روز قبل ان ملزمان نے اے ٹی ایم میں ایک شہری سے رقم اور موبائل فون چھینا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کی گئی، ملزمان کے قبضے سے دوپستول سات گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں