کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 3خطرناک ملزمان مقابلے میں ہلاک

ناردرن بائی پاس پر اینٹی کارلفٹنگ سیل کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانیوالا ایک ملزم شہزاد عباسی 33مقامات میں مطلوب تھا پولیس نے گلشن معمار میںکار سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جنہوں نے فائرنگ شروع کردی دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تینوں ملزمان مارے گئے شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے کرلی گئی لاشوں کو سرد خانے پہنچا دیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے

منگل 16 اکتوبر 2018 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر پولیس کی بڑی کارروائی اے سی ایل سے نے خونریز مقابلے میں اغوا برائے تاوان کی3 خطرناک ملزمان مارے گئے خواجہ اجمیر نگری اور عوامی کالونی پولیس کے مقابلی4 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے گلشن معمار ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب کار نمبرDB-4155 میں سوار 3 افراد کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے اس دوران دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان کو ہلاک کرکے قبضے سی2ٹی ٹی پستول ایک رائفل اور کار برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے ہوئی۔ ملزم شہزادو عباسی پولیس کو33مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ مارے جانیوالے ملزمان اغوا برائے تاوان ڈکیتی سمیت گاڑیاں چھینے کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے متعدد چھاپے مارے تاہم ملزمان مختلف مقامات پر ٹھکانے بدلتے رہتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو ہلاک کردیا بعد ازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزمان کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں عوامی کالونی پولیس نے شاہ فیصل کالونی پل صائمہ ریذیڈنسی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان فرید ولد اسلام الدین اور قاسم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول بمعہ 7رانڈ اور موٹر سائیکل نمبرKGY-2173 برآمد کرلیا۔

پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا دریں اثنا خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر5-A/1 شہری بینک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان محبوب علی ولد عبدالغفور اور کامران عرف کامی ولد غفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبرKDN-6924 برآمد کرلیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں