این آئی سی وی ڈی کے ملا زمین کیلئے ہیلتھ الا ئو نس کی منظو ر ی

قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب دل کے مریضو ں کے لئے شا ندار خدما ت سر انجا م دے رہا ہے،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

منگل 16 اکتوبر 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صو با ئی وزیر صحت اور پا پو لیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے کہا ہے کہ قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی ) دل کے مریضو ں کے لئے شا ندار خدما ت سر انجا م دے رہا ہے اور یہ نا صر ف صو بہ سندھ کے مریضو ں کیلئے اپنی خدما ت فرا ہم کر رہا ہے بلکہ ملک کے دیگر علا قو ں سے آنے والے مریضوں کو بھی اس سے استفا دہ ہو رہا ہے ۔

یہ با ت انہو ں نے منگل کو قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی ) کی پا نچویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلا س سے اپنے دفتر میں خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت ڈاکٹر محمد عثما ن چا چڑ ،ایگزیکٹو ڈائر یکٹر قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی )پرو فیسر ندیم قمر اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س کو بتا یا گیا کہ صو بہ بھر میں اس وقت قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی )کے آٹھ سیٹلا ئٹ مرا کز کا م کر رہے ہیں ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہید محتر مہ بینظیر بھٹو کا ر ڈک کیئر ہسپتا ل ٹنڈو محمد خا ن کو جلد مکمل کیا جا ئے ٹنڈو محمد خا ن اس کے ملحقہ علا قے کے لوگوں کو صحت کی سہولیا ت میسر آسکیں ۔اجلا س میں جنا ح پو سٹ میڈیکل سینٹر اور این آئی سی ایچ کی طر ز پر قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی )کے ملا زمین کے لئے ان کی تنخوا ہ کا آدھا ہیلتھ الا ئو نس کے طو ر پر منظو ر ی دی گئی ہے ۔

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر صحت اور پا پو لیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے قو می ادا ر ہ برا ئے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی )کی کا ر کر دگی کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ اس ادا ر ے کے ملا زمین سندھ کے عوام کے لئے با لخصو ص اور پا کستا ن کے عوام کے با العمو م اپنی بہترین خدما ت فرا ہم کر تے رہیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں