شہباز شریف کو حراست میں رکھنا حکومت کے خفیہ ایجنڈے کا حصہ ہے،علی اکبر گجر

منگل 16 اکتوبر 2018 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی مسلسل حراست کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور ملک کی خدمت کی درخشاں مثالیں قائم کرنے والے پنجاب کے عوام کے حقیقی خادم میاں محمد شہباز شریف کو قید مسلسل قوم اور انصاف کے لئے چیلنج ہی․ حکومتی بوکھلاہٹ اور غیر جمہوری اقدامات سے اس بات کا خدشہ بڑھ رہا ہے کہ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف کسی خفیہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے مطالبہ کیا کہ نیب اور عدالتی کاروائی پر مکمل تعاون کرنے والے ہمارے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے ہمارے تعاون کو سبوتاژ کرنے سے گریز کیا جائی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے کارکنوں اور قیادت میں میاں محمد شہباز شریف کی مسلسل حراست پر غم و غصہ بڑھ رہا ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں کروڑوں کارکنوں کے احتجاج کو روکنا ہماری قیادت کے لئے بھی ممکن نہیں رہے گا․ علی اکبر گجر نے کہا کہ نیب اور دیگر اداروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، انتقام کی جو روائت آج کے حکمران شروع کر رہے ہیں بعید نہیں کہ مستقبل میں انہیں بھی احتساب کے کٹہرے میں ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑی․پنجاب اور قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب اراکن کے احتجاج کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پاکستان مسلم لیگ(ن) حکمرانوں کو اپنے اقدامات واپس لینے اور ہماری قیادت سے معافی مانگنے پر مجبور کردے گی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی صحت کے بارے میں بھی کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے اگر انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں نا فراہم کی گئیں تو میاں محمد شہباز شریف کی صحت مزید خراب ہونے کا بھی خطرہ ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں