سندھ اسمبلی‘ اپوزیشن نے تھر میں ہلاکتوں اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے درخواست جمع کرادی
تھر میں بچے مررہے ہیں ،بچوں کو علاج کے لئے مٹھی کے اسپتال تک لانا مشکل ہے،حلیم عادل شیخ واٹر کمیشن کا بننا ہی اس بات کی نشاندہی ہے کہ دس سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت ناکام رہی ہے،محمد حسین ،حسنین مرزا اور عبدالرزا ق راہموں کی میڈیا سے گفتگو
منگل 16 اکتوبر 2018 19:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے درخواست جمع کروائی ہے، تھر میں بچوں کی اموات اور پانی کی قلت اہم مسائل ہیں، تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر سندھ اسمبلی میں بات کرنا چاہتے ہیں، کراچی سے لیکر کشمور تک لوگ پانی پانی کررہے ہیں۔
اجلاس بلا کر بحث کی جائے ہمیں بتایا جائے کہ پانی کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے کشمور تک پانی کی قلت ہے بحیثیت عوامی نمائندے فرض ہے کہ اپنی آواز پہنچائے۔ انہوںنے کہا کہ تھر میں لگائے گئے 750 میں سے 80 فیصد آر او پلانٹس بند پڑے ہیں، واٹر کمیشن کی طرح تھر کمیشن بنایا جائے، جسٹس امیر ہانی مسلم کو وزیراعلی بنایا جائے مسائل حل ہوجائیں گے، جو سندھ حکومت نہیں کرے گی ہم کریں گے، وفاقی حکومت تھر کا دورہ کرکے جائزہ لے گا کہ وفاق وہاں کیاکام کرسکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد حسین نے کہا کہ آرٹیکل 147 کے تحت سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے۔ واٹر کمیشن کا بننا ہی اس بات کی نشاندہی ہے کہ دس سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت ناکام رہی ہے۔ سندھ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں صاف پانی آرہا ہو، ہم امید کرتے ہیں کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اجلاس طلب کریں گے۔ محمد حسین نے کہاکہ آئین اپوزیشن کو حق دیتا ہے کہ مخصوص حالات میں اجلاس بلائیں، بہت سارے فیکٹر ہیں جن پر بات ہونی چاہئے، واٹر کمیشن بننا ہی یہ بتاتا ہے کہ سندھ حکومت لوگوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے، تھرکے لئے سب نے احتجاج کیا ہے، کہیں بھی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی، حتیٰ کہ سالوں سے تھر میں صورتحال خراب ہے بیماریاں پھیل رہی ہیں، سی سی آئی اجلاس بلائے اس سلسلے میں ہم صوبائی حکومت پر دبائو ڈالیں گے۔ جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ آئین پاکستان مجروح ہورہا ہے، لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں، صاف شفاف پانی کی فراہمی کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ پاس کرانے کے بعد سندھ حکومت سو گئی ہے، بنیادی انسانی حقوق کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانا چاہتے ہیں، امید ہے کہ سندھ حکومت اجلاس بلوانے کے لئے روڑے نہیں اٹکائے گی۔ عبدالرزاق راہموں نے کہا کہ تھر کی بحالی کے لئے جامع پلان بنایا جائے، تھر کو فوکس کیا جائے تاکہ مسائل حل ہوں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی کا مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
صو با ئی وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس کا دوٹوک موقف
تفصیلی خبر
چ*بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں9.9ارب روپے کا خالص منافع
Iوفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان
ٰسرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
گ* شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے
ؔگورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی " کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
ئ*اون ریسورسز کو بڑھانے کیلئے جو تعاون کرے گا اس کا خیر مقدم کرینگے،ڈاکٹر فواد احمد
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت