کراچی ،پولیس اہلکار نے نشے میں گاڑی کو ٹکر مار دی،مقدمہ درج

منگل 16 اکتوبر 2018 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی میں شراب نوشی کیخلاف کارروائی کے بجائے پولیس اہلکار نے نشے میں گاڑی کو ٹکر مار دی۔ پولیس موبائل میں بھی شراب کی بوتلیں نظر آئیں تو شہریوں نے گھیراؤ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوک سینٹرکے قریب پولیس موبائل نے گاڑی کوٹکردے ماری۔ اس دوران شہریوں نے موبائل کوگھیرلیا تواندر شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔ اور اہلکار نشے میں دھت تھا۔ نشے میں دھت اہلکارکیخلاف نیوٹان تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔نشے میں دھت اہلکار انسپکٹررامحمد سی پی او لیگل ون میں تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں