کرا چی،ملکی معیشت میں پاور سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، امتیازاحمد شیخ

جسکے مدنظر متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ملکی اور خاص طورپر صوبہ سندھ کی ضروریات کے پیش نظر محکمہ توانائی سندھ میں متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،صوبائی وزیر توانائی سندھ

منگل 16 اکتوبر 2018 20:56

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں پاور سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جسکے مدنظر متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ملکی اور خاص طورپر صوبہ سندھ کی ضروریات کے پیش نظر محکمہ توانائی سندھ میں متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں کام کی رفتار کو بڑھانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جارہے ہیںان خیالات اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ توانائی سندھ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کی استعداد کو بڑھانے کے سلسلے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہاہے کیونکہ بجلی کی پیداوارکے ساتھ ساتھ اسکی ترسیل بھی انتہائی اہم ہے ، بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ترسیلات کے نظام کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو بڑھانا ہوگا تاکہ صوبے کے ہر ایک گاؤں اور دیہات تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں پاور سیکٹر اب ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت حاصل کرتا جا رہاہے جبکہ قومی پیداوار پر مجموعی طور پر اسکا گہرا اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پانی اور توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناصرف کراچی بلکہ اندورن سندھ اور خصوصاً تھر میں پانی کی کمی کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس پر ترجیحی اقدامات میں مصروف ہے ، امتیازاحمد شیخ نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت ڈیموں کی تعمیر کے خلاف نہیں بلکہ وہ چاہتی ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے تحفظات و شکایات دور کئے جائیں۔

اس موقعہ پر صوبائی نے وفود کے ہمراہ آئے مختلف افراد سے درخواستیں وصول کیں اور بعض پر موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی موجودہ حکومت پانی ، بجلی سمیت عوام کے ہر مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے کوشاں ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں