کراچی ، سائلین کے مسائل حل کرنے اور ضروری معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے ہیں،سمیع الدین صدیقی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے اور ضروری معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عملی اقدامات کے باعث حال ہی میں شکایات میں کمی آنے کے باعث سائلین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈ کو احکامات جاری کئے کہ ضروری معلومات سے متعلق آگاہی اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے روابط کو مضبوط کیا جائے۔ سستی و نئی رہائشی اسکیم کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، رہائشی اسکیم متوسط طبقے کو چھت کی فراہمی کے ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ماضی میں شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، اس روایت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ محکموں کے افسران کو پابند کیا کہ دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر افسران و ملازمین کی نشاندہی کرکے فی الفور ایکشن لیا جائے، گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ادارہ کو فعال اور مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں