کراچی، جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا اور قونصلیٹ کے پولیس اتاشی یوکیو ماتسوموتو کی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے ملاقات

،کراچی میں سیکیورٹی کے معاملات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا اور قونصلیٹ کے پولیس اتاشی یوکیو ماتسوموتو نے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی میں سیکیورٹی کے معاملات باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل جاپان نے کراچی پولیس چیف کی جانب سے کراچی میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی تعریف کی جس میں سرفہرست گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے بڑا اسلحہ واپس لیکر چھوٹے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا فیصلہ اور شہری علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کا قیام شامل ہے۔کراچی پولیس چیف نے ملاقات کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں