کراچی ، لاپتا افراداگرکسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں سامنے لایا جانا ضروری ہے، ہیومن رائٹس نیٹ ورک

منگل 16 اکتوبر 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری اورجنرل سیکر یٹری شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ اہم معاملہ ہے ۔سیکڑوں لاپتا افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان اعجازاللہ خان اور دیگرافراد کی گمشدگی کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں میں کہی ،انتخاب عالم سوری و شہزاد مظہر نے کہا کہ ملک بھر میں سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جن کے عدالتوں میں کیسز ہیں ،بعض بازیاب ہو چکے ہیں ،سیکڑوں افراد کے بوڑھے والدین ،بیوی اور بچے اپنے پیاروں کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتا افراداگرکسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں سامنے لایا جانا ضروری ہے تاکہ ان سے قانون کے مطابق سلوک ہواوران کے اہل خانہ کو بھی قرار مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات ہیں ہے لاپتا افرادکو بازیاب کرایا جائے ۔انتخاب عالم سوری اور شہزاد مظہر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے لاپتا افراد کا معاملہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اب ان کی حکومت ہے ،ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں