کرا چی،پاکستان رومانیہ بزنس کونسل وفد کی صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے انکے دفتر میں ملاقات

تجا ر تی شعبو ں کی تر قی کیلئے با ہمی را بطو ں کو مزید فرو غ دینے کی ضرورت ہے اور سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو تیز اور موثر بنا یا جا ئے

منگل 16 اکتوبر 2018 23:17

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے ایک وفد نے چیئرمین سہیل شمیم فرپو کی قیادت میں صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے آج انکے دفتر میں ملاقات کی وفد نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بتاتے ہو ئے کہا کہ تجا ر تی شعبو ں کی تر قی کیلئے با ہمی را بطو ں کو مزید فرو غ دینے کی ضرورت ہے اور سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو تیز اور موثر بنا یا جا ئے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر وفد نے صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا کو شیلڈ بھی پیش کی اور انہیں سندھ کابینہ میں بطور وزیر بننے پر مبارکباد بھی دی۔صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے وفد کودونوں ملکوں کے درمیان تجارتی فروغ اوررابطوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کاوشوں کو بے حد سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں