اسسمنٹ آف فنڈامنٹل کمپیٹنسیز (اے ایف سی ) ایگزامینیشن اور رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ (پی سی ایس سی ون) کے نتائج کا اعلان

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (آئی کیپ) نے اسسمنٹ آف فنڈامنٹل کمپیٹنسیز (اے ایف سی ) ایگزامینیشن اور رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ (پی سی ایس سی ون) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحان اور ٹیسٹ ستمبر، اکتوبر 2018 میں منعقد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق اے ایف سی امتحان میں 694 اور رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ میں 162 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اے ایف سی میں 379 امیدواروں نے مستقل کریڈٹس حاصل کیے ہیں۔

آئی کیپ نے اے ایف سی امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کو میرٹ سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ میرٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں عامر خان ولد یار محمد (فنڈامنٹل انگلش)، جویریا انیس بنت محمد انیس (بزنس کمیونی کیشن)، محمد انس ولد محمد سہیل (کوانٹیٹو میتھڈز) اور محمد یحییٰ ولد الطاف حسین و احمد ولد تنویر (انٹروڈکشن ٹو انفارمیشن ٹیکنالوجی) شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں