کشادہ اور پختہ گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے، سید نیئر رضا

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:08

کشادہ اور پختہ گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے، سید نیئر رضا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ ضلعی حدود میں شاہراہوں اور گلیوں کی بغیر اجازت کھدائی اور روڈ کٹنگ پر عائد پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غیر قانونی اقدام کے ذریعے عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والوں کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی 13 رفاہ عام شاہ فیصل زون میں اندرونی گلیوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی ورکس کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشد، یوسی 13 کے چیئرمین آفاق بیگ، یوسی 7 کے چیئرمین انجینئر محمد عامر اور دیگر موجود تھے۔ سید نیئر رضا نے کہاکہ عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلانے کے لئے بلدیاتی نمائندے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلایا کہ جاری ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں