کراچی ، پلی بارگین کرنے والے کرپٹ افسران کی عہدوں پر بحالی کا معاملہ عدالت نے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں پلی بارگین کرنے والے کرپٹ افسران کی عہدوں پر بحالی کا معاملہ عدالت نے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پلی بارگین کرنے والے کرپٹ افسران سے متعلق سندھ ہائی کورت میں سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پلی بارگین سے متعلق سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہوا ہی,ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے بھی نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہی, جس پرعدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت بیس نومبر تک ملتوی کردی ،عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ہی اس کیس کو دیکھیں گیں، نیب کا کہنا تھا کہغلام مصطفی لند، حسن نقوی سمیت دیگر پلی بارگین کی رقم واپس کرچکے ہیں،سندھ حکومت کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سابق سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کو عہدے سے ہٹایا گیا،جبکہ سابق سکرٹری حسن نقوی نے اپنی درخواست میں کہا کہ میرا موقف سنے بغیر عہدے سے ہٹادیا گیا،تاہم سابق سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کی درخواست کی سماعت موخر کردی گئی عدالت نیمحمد نذید ،رفیق احمد کی درخواست ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ،نیب کا کہنا تھا کہ ملزم غلام مصطفی لند کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے،کیس میں غلام مصطفی لند، حسن نقوی سمیت دیگر پلی بارگین کی رقم واپس کرچکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں