کراچی ،مقامی عدالت نے قتل کا جر ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنادی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقامی عدالت نے قتل کا جر ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نوید احمد سومرو کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم اختر پرویز کو سزائے موت کا حکم دیا ،عدالت نے مجرم کو اقدام قتل کے جرم میں سات سال قید اور مجرم پر پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم نے 2014 میں شکیل کو اورنگی ٹان میں فیکٹری کے باہر قتل کیا تھا،مقتول مجرم کی بہن سے رشتہ کرنا چاہتا تھا،عدالت نے سزائے موت کا حکم دیتے ہوے مجرم کو سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں