اے آئی جی ویلفیئر سندھ غلام اظفرمہیسر کا سول اسپتال کراچی کا خصوصی دورہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اے آئی جی ویلفیئر سندھ غلام اظفرمہیسر نے سول اسپتال کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور ایس ایس یو میں تعینات ہیڈکانسٹیبل ذوالفقار علی ولد الہٰی بخش کی عیادت کی۔ مذکورہ پولیس اہلکار گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے اور بایاں بازو کٹ جانیکے باعث سول اسپتال میں ذیرعلاج ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے ذیر علاج اہلکار کو فراہم کردہ طبی سہولیات کی جملہ تفصیلات سے آگاہی لی اور جلد سے جلد صحتیابی کے حوالے مذید اقدامات اٹھاتے ہوئے آغا خان اسپتال منتقل کرنیکے لیئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ذیرعلاج ہیڈکانسٹیبل کی تیمارداری میں مصروف ورثاء کو یہ یقین دلایا کہ محکمہ پولیس سندھ آپ کے ساتھ ہے اور اسکی جلد سے جلد صحتیابی کے ضمن میں ناصرف ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے بلکہ مجموعی اخراجات بھی محکمہ پولیس سندھ برداشت کریگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں