سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے جمشید ٹائون ون میں مزید 21غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیا

دوبارہ تعمیرات روکنے کے لئیپولیس اسٹیشنز کو خطوط ارسال، یوٹیلیٹی انفرا اسٹرکچر کو برباد اور شہرکے مسائل میں اضافے کاسبب بننے والی خلاف ضابطہ بے ہنگم تعمیرات سے ہرگزنرمی نہ برتی جائے۔ ڈائریکٹرجنرل افتخارقائمخانی

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے واٹرکمیشن کے احکامات پر جمشیدٹائون ون میں مزید 21غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیااوردوبارہ تعمیرات کوروکنے کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو خطوط ارسال کردیئے گئے ڈائریکٹرجنرل افتخارقائمخانی کاکہناہے کہ انفرااسٹریکچر کی تباہی کی ذمہ دار غیرقانونی کمرشل تعمیرات کاہرصورت خاتمہ کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایس بی سی اے نے جمشیدٹائون ون میںمزید 21غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاجس میں گارڈن ایسٹ کے علاقے میں پلاٹ نمبر559،پلاٹ نمبر327/5/4،پلاٹ نمبر 128/3، گارڈن ویسٹ میںپلاٹ نمبر201، پلاٹ نمبر414، پلاٹ نمبر438/1،پلاٹ نمبر439/1،جمشید کوارٹرزمیں پلاٹ نمبر819،پلاٹ نمبر762،پلاٹ نمبر812،جمشیدکواٹرزعامل کالونی میں پلاٹ نمبر386،پلاٹ نمبر401،پلاٹ نمبر629،کیتھولک کالونی میں پلاٹ نمبر209،پلاٹ نمبر242،پلاٹ نمبر567،شکارپورکالونی میںپلاٹ نمبر536،پلاٹ نمبرپلاٹ نمبر522،کاسموپولیٹن سوسائٹی میں پلاٹ نمبر351،پلاٹ نمبر338اورپارسی کالونی میں پلاٹ نمبر128شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام پلاٹس پر نقشوں کی حتمی منظوری اوراین او سی برائے تشہیروفروخت کے بغیرکمرشل تعمیرات کاغیرقانونی سلسلہ جاری تھااس ضمن میں ایس بی سی اے کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعدسیل ٹمپررنگ اورغیرقانونی تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کے لئے مقامی پولیس اسٹیشنزکوبذریعہ خطوط مطلع کردیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی سختی سے ہدایات ہیں کہ یوٹیلیٹی انفرا اسٹریکچر کو برباد کرنے شہرکے مسائل میں اضافے کاسبب بننے والی خلاف ضابطہ بے ہنگم تعمیرات سے ہرگزنرمی نہ برتی جائے اوران کانتیجہ خیز خاتمہ کیاجائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں