کراچی،ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق ایس زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 68ملزمان کو گرفتار کیاہے،گرفتار ملزمان میں 9مفرور بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، 10 پستول اور 7 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ 15 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لی گئی ہیں اور دوران پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں