خواتین کے حقوق کیلئے سب سے زیا دہ سندھ اسمبلی میں قا نون سا زی کی گئی ،سیدہ شہلا رضا

صرف قانون سازی سے نہیں بلکہ اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمدسے ہی انکے مسائل حل ہوسکتے ہیں،صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ دیہی وشہری عورت دونوں بہت مضبوط ہیں انہیں صرف یہ احساس پیداکرنا ہے کہ وہ کمزور نہیں اور اسکے لیے ہمیں اپنے سماجی رویوں کو تبدیل کر ناہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو فرینچ کلچرل سینٹرانجمن ترقی پسند مصنفین کراچی برانچ کی جانب سے عالمی دن برائے دیہی خواتین کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیدہ شہلا رضا نے خواتین کی ہر شعبہ ہائے میں صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پر خواتین کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بہت زیادہ قانون سازی ہوئی ہے لیکن صرف قانون سازی سے نہیں بلکہ اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمدسے ہی انکے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا اپنا کردار ادا کریں۔چھوٹی عمر کی شادیوں کو روکنے کیلئے سندھ میں قانون سازی کرتے ہوئے شا دی کی عمر 18 سال رکھی ۔

شہلا رضا نے کہا کہ خواتین کوعملی طورپر سب سے زیادہ حقوق پیپلزپارٹی نے دیے ہیں اورپی پی نے ہی سب سے پہلے بیگم رعنا لیاقت علی خان کو گورنر سندھ بنا یا لیکن خواتین کا ہمیشہ شہری رویوں نے استحصال کیا نہ کہ خواتین کو اگر موثر پلیٹ فارم ملے تو وہ اور بھی احسن طریقہ سے اپنے حقوق اور طاقت کو سمجھتی سکتی ہے اور وہ ہر شعبہ میں کام سرانجام دے سکتی ہے اور ہر قسم کے حا لا ت کا مقابلہ بھی کرسکتی ہے لیکن صرف تعلیم کی کمی کے باعث وہ کئی مسا ئل کا شکار ہے۔

انہوںنے کہا کہ تھر میں ہندو معاشرہ ہونے کے سبب چھوٹی عمر کی شادیوں سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں لیکن حکومت اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تھر کے مسائل کو حل کر نے کو ترجیح دی ہے اور اب بھی وہا ں راشن اور گندم مفت فراہم کی جارہی ہے اور آئندہ بھی تھر پر خصوصی تو جوع دینگے ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا کا کردار غور طلب ہے جو اصل حقائق پیش نہیں کرتا بلکہ بڑھاکر پیش کرتا ہے لیکن۔

پھر بھی ہمیں تھر کی حالت بدلنی ہے اور تمام مسائل۔کے حل کی طرف پیش قدمی کرنی ہے۔انہو ں نے کہا کہ غربت کو کم کرنے کیلئے یونین کونسل سطح پر یورپی یونین اور یو ایس ایڈ کی جانب سے پروگرام شروع کیا گیااہے جسکے خاطر خواہ نتا ئج حاصل ہونگے۔ قبل ازیں ڈاکٹر عالیہ امام،افضال بیلہ،ڈاکٹر سکندر شیخ،معروف اداکارہ جیہ علی،ڈاکٹر جاوید منظر،میمن روشن تبسم،جاوید آفتاب،امتل وفا،قندیل جعفری ،فرح ناز،شعیب شمسی،شاکر سمراٹ اور صدرانجمن ترقی پسند مصنفین ڈاکٹر ضیغم اوردیگر نے بھی دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خظاب کر تے ہو ئے انہو ںنے خواتین کے حقوق، صلاحیتوں اور معاملات و مسائل کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں