شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، فریال تالپور

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔ یادگار شہداء پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپورکا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 18 اکتوبر جمہوری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں