پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرکے ایک کشتی قبضے میں لے لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے 12 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں کارروائی کرکے حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک بھارتی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں موجود تھے ، کارروائی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا ہے۔ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ آئین پاکستان کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں