کراچی، واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوںکو فراہمی ،منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی خدمات بخوبی فراہم کررہا ہے ،خالد محمود شیخ

جن دور دراز علاقوں میں واٹربورڈ کا نظام فراہمی آب نہیں ہے وہاں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی زیرنگرانی پانی کے مفت ٹینکرز فراہم کیئے جارہے ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوںکو پانی کی فراہمی ،منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی خدمات بخوبی فراہم کررہا ہے ،جن دور دراز علاقوں میں واٹربورڈ کا نظام فراہمی آب نہیں ہے وہاں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی زیرنگرانی پانی کے مفت ٹینکرز فراہم کیئے جارہے ہیں اس کے علاوہ قلت آب کا شکار شہر کے دوردراز یا آخری سرے پرآباد علاقوں کے مکینوں کو ڈپٹی کمشنروں کے تعاون سے لگائی جانے والی عوامی ٹینکوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے ،شہری واٹربورڈ کے آن لائن ٹینکرز سیل اور موبائل ایپ سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ،شہر کی طلب کے مقابلے میں کم پانی کی دستیابی پر والووآپریشن اور نیٹ ورک میں بہتری لائی جارہی ہے جبکہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا 100ایم جی ڈی منصوبہ تکمیلی مدت سے کہیں پہلے جنوری 2019 میں مکمل کرلیا جائے گا ،اس ضمن میں واٹربورڈ نے بھرپور اقدامات اور موثر ومثبت حکمت عملی اختیار کی ہے منصوبہ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے رکن اسمبلی ادیبہ حسن اور سیما یزدانی کی قیادت میں ملاقات کیلے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی اور آفتاب حسین صدیقی واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسداللہ خان ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ظفر پلیجو ، عبدالرحمن شیخ ، آفتاب چانڈیو اور دیگر بھی موجود تھے ،وفدنے ایم ڈی واٹربورڈ کی توجہ قومی اسمبلی حلقہ 247کے مکینوں کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کی جانب مبذول کرائی انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ نے ان کی گذارشات سنیں اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کردیئے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں