آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کا وفد آئندہ ہفتے صوبائی وزیر بلدیات سے ملاقات کرے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) آل پاکستان لوگل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کا وفد صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی ) ،چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (لاڑکانہ) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد ) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے آئندہ ہفتے کراچی میں ملاقات کرکے انہیں صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کے مسائل پر مبنی یاداشت پیش کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے صوبائی وزیر بلدیات کو میٹنگ کے لیے لیٹر ارسال کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کی نمائندہ یونینوں سے انکے مسائل لیٹرہیڈ پر 21اکتوبر تک طلب کرلیے ہیں تاکہ ان مسائل کو ایجنڈے اور یاداشت کا حصہ بنایا جاسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں