ملازمین کی زبردست پزیرائی سے یونائٹیڈ ورکرز یونین کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، چیئرمین یونین جوزف صنم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرزیونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مرکزی رہنمائوں چن زیب ،ناظم خان ،اشرف اعوان ،ممتاز مگسی اور دیگر نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کی رابطہ مہم کے دوران زبردست پزیرائی سے یونائٹیڈ ورکرز یونین کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں مسیحی اور ہندوملازمین کی90فیصد اکثریت نے یونائٹیڈورکرز یونین پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے ہمیں امید ہوچلی ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی آئندہ سی بی اے یونائٹیڈ ورکرز یونین ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کی عزت نفس کی بحالی ،ایڈہاک ملازمین کی بحالی ،سن کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی ،دھابے جی پمپنگ اسٹیشن ،ہائیڈرنٹس سمیت دیگر شعبوں کی پرائیوٹائزیشن کی پالیسی مزاحمت ،بروقت تنخواہوں ،واجبات کی ادائیگی ،ڈویثرن کی سطح پر پرموشنز کی بحالی ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ میں آئندہ برس 4ہزار ہیلتھ ورکرز کی بھرتی میں اولین ترجیح ملازمین کے بچوں کو دلوانا ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

انہوں نے واٹر بورڈ کے ملازمین کو اپنے اتحاد ویکجہتی کو قائم رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی محلقہ یونینز ایکبار پھر انہیں اپنے دلفریب نعروں ،جھوٹے وعدوں سے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن واٹربورڈ کا باشعور ملازم انکے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گا اور انشاء اللهاب کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ کو استعمال کرے گا ۔13نومبر شیر کی فتح اور ملازمین کو شیروں کی طرح جینے کا حق دلوانے کا دن ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں