پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایک کشتی اور 12 بھارتی ماہی گیر گرفتار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے ایک کشتی اور 12بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطا بق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ماہی گیروں کی 1 کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں