شہرقائد میں پولیس نے اہم کارروائی کے دوران65 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) شہرقائد میں پولیس نے اہم کارروائی کے دوران65 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 موٹر سائیکل لفٹرکو گرفتار کرلیا، ملزمان میں فیصل اور توقیر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 68ملزمان کو گرفتار کیاہے،گرفتار ملزمان میں 9مفرور بھی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، 10 پستول اور 7 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ 15 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لی گئی ہیں اور دوران پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں