کراچی میں کچرے کے خلاف اسکول کے طلباء بھی سڑکوں پر نکل آئے

قیوم آبا د میں فلاحی اسکول کے طلبا نے تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر کچرے کے خلاف احتجاج کیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کراچی میں کچرے کے خلاف اسکول کے طلباء بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔جمعہ کو قیوم آبا د میں فلاحی اسکول کے طلبا نے تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر کچرے کے خلاف احتجاج کیا ۔بچوں کے احتجا ج میں تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی میں راجہ اظہر بھی شریک ہوئے ۔طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول آنے والی سڑک کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہے ۔

کئی سالوں سے موجود کچرا حکومت کی جانب سے نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے اسکول آنے والے بچے مختلف بیماریوں کا ش کار ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ آج کا احتجاج تعلیم کے لیے کیا جارہا ہے۔ قوم کا مستقبل داؤ پر لگا ہواہے۔قیوم آباد والوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئر میں سے سوال ہے کہ آخر کیوں یہاں سے کچرا نہیں اٹھتا۔ڈسٹرکٹ چیئرمین کی جانب سے ہفتے یا 15 دن میں بس دو ڈمپر دیئے جاتے ہیں۔سندھ حکومت ایک طرف ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول میں لانے کی بات کرتی ہے۔ کچرے کے باعث طلبا بیمار ہورہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر شہری انتظامیہ نے کچرا ٹھکانے کاانتظام نہیں کیا تو بھرپور احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں