زونگ4G اضافی سرمایہ کاری سے اگلے تین سالوں کے دوران ملک بھر میں5,000سیل سائٹس قائم کرے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان کے نمبر 1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے اپنی سرمایہ کاری کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ تین سالوں کے دوران پاکستان کے طول و عرض میں 5,000 سیل سائٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے زونگ کے صارفین کو 4G کی مزید بہترین اور تیز ترین4G سروسز میسر ہو سکیں گی۔واضح رہے کہ زونگ4G وہ واحد ٹیلی کام آپریٹر ہے جواس وقت ملک کے دور دراز علاقوں کے صارفین کو بھی ٹیلی کام کی مکمل سروسز فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں زونگ4G کے 4G صارفین کی تعداد 8ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو یقیناً اس بات کا ثبوت ہے کہ زونگ4G پاکستان کا بہترین4G نیٹ ورک ہے۔ پاکستان میں 3G اور 4G سروسز کے آغاز سے لے کر اب تک زونگ4G اپنی جدید ترین 4Gسروسز کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

زونگ4G نے اپنی 4G سروسز کی بدولت ملک میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا کیا ہے جس سے ٹیلی کام صارفین کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زونگ کی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز ہوں، سمارٹ کار ڈیوائس ہو یا انتہائی ارزاں کال اور ڈیٹا پیکجز ہوں، پاکستان بھر کے صارفین کی اولین پسند زونگ4G ہی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران 3G اور4G ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام پاکستانی کا طرز زندگی یکسر بدل گیا ہے ۔صارفین کا آن لائن خریداری کا رجحان زور پکڑ رہا ہے،اسی وجہ سے دنیا کی بڑی ای کامرس کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہو رہی ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔ کریم اور اوبرجیسی آن لائن ٹیکسی سروسز کی کامیابی بھی زونگ4G کی جدید ترین موبائل براڈ بینڈ سروسز کے بغیر ناممکن تھی۔ آج ملک بھر میں روزانہ لاکھوں صارفین ان سروسز سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو آسان بنا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ یہ سروسز لاکھوں افراد کا روز گار کا ذریعہ بھی بنی ہیں۔ زونگ4G پر امید ہے کہ پاکستان میں اپنی ترقی کی رفتار کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل پاکستان کا خواب جلد پورا ہو سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں