بلاول بھٹو زرداری کا تھرپاکر میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپاکر میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار دکھ و افسوس کیا ہے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے کے زخمیوں کے لیئے بہتر علاج کی سہولیات یقینی بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت تھری ماروڑوں کے دکھ سکھ کی سانجھی ہے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے حکومت سندھ کی جانب سے امدادی گندم حاصل کرنے کے بعد قحط متاثرین اپنے گاوں کو واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی مٹھی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 3 افراد جانبحق اور ایک درجن سے زائد متاثرین زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں