پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،کے ایس ای100انڈیکس 448.02پوائنٹس اضافہ سی38430.27پوائنٹس پر بند

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میںمزید78ارب8 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.51فیصدزائدرہا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری جمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38000،83100،38200،38300اور38400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میںمزید78ارب8 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.51فیصدزائدجبکہ79.63فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعہ کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 37756پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے کیمیکل،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس کی38468پوائنٹس سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 448.02پوائنٹس اضافہ سی38430.27پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی288کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،309کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں78ارب8 کروڑ65لاکھ51ہزار525روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب40 ارب90 کروڑ93لاکھ44ہزار56روپے ہوگئی ۔

جمعہ کومجموعی طور پر23کروڑ12لاکھ45ہزار710شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت78لاکھ44ہزار870 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سی1780.00روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت58.28روپے اضافے سی1224.03روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200روپے کمی سی7000.00روپے اورالغازی ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت16.24روپے کمی سی498.75روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ6لاکھ61ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سی16.22روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ31لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.46روپے اضافے سی33.22روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس151.70پوائنٹس اضافے سی18449.25پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس426.06 پوائنٹس اضافی سی65361.89پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس292.94پوائنٹس اضافے سی28422.71پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں