وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا نے کی ملاقات ،ر ثقافتی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:30

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل راجا کامران بابر تجمل اوروزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی شریک تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال اور ثقافتی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں