کراچی، واٹربورڈ ورکس کمیٹی کی فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں سمیت واٹربورڈ کی تنصیبات کی دیکھ بال اور مرمت کے کاموں کی منظوری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ کی صدارت میں منعقد ہونے والے واٹربورڈ کی ورکس کمیٹی کے اجلاس میں شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں سمیت واٹربورڈ کی تنصیبات کی دیکھ بال اور مرمت کے کاموں کی منظوری دیدی گئی ہے،منظور کیئے گئے منصوبوں میں ،ملیر ندی سے گزرنے والی پانی کی مین لائنوں کی مرمت و مضبوطی کے امور ، بجلی کے بریک ڈاؤن سے جلنے موٹروں اورمتاثر ہونے والی مین رائزنگ مین کی مرمت ،پمپنگ اسٹیشنوں کی مشینری کی دیکھ بھال فراہمی ونکاسی آب کی مختلف پائپ لائنوں کی مرمت اورتبدیل سمیت دیگر امور شامل ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالدمحمود شیخ کی زیر صدارت واٹربورڈ کی ورکس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایم ڈی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ورکس کمیٹی کے ارکان ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ ،چیف انجینئرواٹر اینڈ سیوریج غلام قادر عباس چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل اعظم خان ،چیف انجینئربلک سلیم احمد اور متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال میں بہتری اور شہریوں کی اس ضمن میں شکایات کے ازالے کیلئے پیش کئے جانے والے منصوبوںمیں میرٹ کو فوقیت دی جائے ، منصوبے مستقبل کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھ کر تیار کیئے جائیں ،ان کے میعاری اور پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے،قواعد کا خیال رکھا جائے نیز کمیٹی کے روبرو پیش کیئے جانے والے منصوبوں میں سو فیصد شفافیت ہونی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی ، واٹربورڈ تنصیبات کی حفاظت اور لائنوں کنڈیوٹ کی صفائی کیلئے جاری کاموں کے معیار اور پائیداری کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ورکس کمیٹی کا اجلاس پابندی کے ساتھ ہوا کرے گا کمیٹی مختلف منصوبوں اورترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لے گی ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں