عوام کی سندھ حکومت سے توقعات اتنی زیادہ ہیں کہ انہیں پورا کرنے کے لیئے عوامی حکومت کے وزرا کو دن رات کام کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی اپنی منتخب کردہ سندھ حکومت سے توقعات اتنی زیادہ ہیں کہ انہیں پورا کرنے کے لیئے عوامی حکومت کے وزرا کو دن رات کام کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کابینا میں شامل نئے وزرا اور معاونین خصوصی سے بلاول ہاوس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔

اس موقعے پر وزیراعلی مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نئے صوبائی وزرا اویس شاہ، نواب تیمور تالپور، عبدالباری پتافی اور مرتضی بلوچ نے ملاقات کی، جبکہ معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی ، کھٹو مل جیون، اشفاق میمن، قاسم نوید اور نواب وسان نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی منشور کی روشنی میں وزیراعلی کی جانب سے کابینا کے لیئے ٹارگیٹس پہلے ہی سے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے سندھ کابینا کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پارٹی منشور میں بیان کردہ ٹارگیٹس کو مکمل کرنے کے لیئے جامع حکمت عملی اور موثر پالیسیز بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں