بلاول بھٹو کا قندھار میں صوبائی گورنر سمیت افسران کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں صوبائی گورنر سمیت دیگر افسران کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ افغانستان میں انتھاپسندی اور عسکریت پسند مائنڈ سیٹ اتنا گہرا ہے کہ افسران ہوں یا شہری سب کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سمیت افغانستان کی عوام سے قندھار میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں