میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس سے یونائٹیڈ ورکرز یونین (کنیز فاطمہ گروپ ) کو علیحدہ کردیا گیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ الائنس سے یونائٹیڈ ورکرز یونین (کنیز فاطمہ گروپ ) کو علیحدہ کرتے ہوئے الائنس سے فارغ کردیا ہے ۔یہ فیصلہ الائنس کی قیادت کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ الائنس منافی سرگرمیوں اور منفی پروپیگنڈے کرنے ۔مزدوروں میں انتشار پیدا کرنے پر الائنس میں شامل رجسٹرڈ یونینوں سجن یونین (سی بی ای) یونائٹیڈ ورکرز یونین (فرید اعوان گروپ) ،یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ پیپلز یونائٹیڈ ورکز یونین ،مسیحی مزدور اتحاد ،پیپلز یونٹی اور لیبر یونین نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے یونائٹیڈ ورکرز یونین (کنیز فاطمہ گروپ) کو الائنس سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔

اس فیصلے کے بعد موٹر وہیکل کمیٹی ورکشاپ کمیٹی سمیت تمام دیگر کمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کو پیر 22اکتوبر کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا جائے گا ۔انہوں نے بلدیہ جنوبی ،بلدیہ شرقی ،بلدیہ ملیر ،بلدیہ کورنگی ،اور بلدیہ وسطی اور کے ایم سی کے محنت کشوں ،ڈرائیوروں قلیوں ،سینٹری ورکرز ،مقدم ،سب انسپکٹرز ،انسپکٹرز سے آئندہ الائنس کے حوالے سے یونائٹیڈ ورکرز کنیز فاطمہ گروپ سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں