کراچی کے علاقے کورنگی میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ساتوں افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں