آن لائن ٹیکسی سروس، ڈرائیور سے ہراساں خاتون نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی

معجزانہ طور پر کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہی ،پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیا ا، مزید تفتیش کے لیے اسے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا گیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

آن لائن ٹیکسی سروس، ڈرائیور سے ہراساں خاتون نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیورسے ہراساں خاتون مسافر نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔ خاتون مسافر معجزانہ طور پر کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر نے شارع فیصل پر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی جس کے بعد وہ زخمی بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورکو لوگوں نے پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ مسافر خاتون کا بیان اور مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی وصول کرلی گئی ہیں۔لڑکی نے الزام عائد کیا کہ آن لائن سروس کی گاڑی کا ڈرائیور مجھے شیشے سے گھور رہا تھا، جب مجھے شک ہوا تو میں چلتی کار سے کود گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے گھبراہٹ کا شکار ہوکر چلتی ٹیکسی سے چھلانگ لگائی جب کہ ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکی نے گاڑی بک کرانے کے بعد اپنے ڈراپ کا مقام تبدیل کی، تاہم مزید تفتیش میں پتہ چلے گا کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں