آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی اتوار سے بند کردی

آئل ٹیکرز مالکان نے گاڑیاں کھڑی کرکے چابیاں ایسوسی ایشن کے دفاتر میں جمع کروادیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی اتوار سے بند کردی۔ چاروں صوبوں میں آئل ٹیکرز مالکان نے گاڑیاں کھڑی کرکے چابیاں ایسوسی ایشن کے دفاتر میں جمع کروادیں۔ آئل ٹینکر کنٹریکٹر نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ کراچی میں سینئر وائس چیئرمین آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن شمش شاہوانی نے بتایا کے ہڑتال کے پہلے روز 5 ہزار آئل ٹینکرز کا پہیہ مکمل طور پر جام کردیا گیا۔

آئل ٹینکر مالکان احتجاج فلیٹ سے پرانی گاڑیوں کے خاتمے کی وجہ سے کررہے ہیں ۔حکومت کی جانب سے 2010 سے پرانی گاڑیوں پر پابندی ظلم کے مترادف ہے ۔ بیشتر آئل ٹینکر مالکان کے پاس قسطوں کی گاڑیاں ہیں۔ حکومتی عائد کردہ نئی شرط کے تحت مذید گاڑیاں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے پیر کو وفاق سے رابطہ کرکے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہمارے پاس ہڑتال جاری رکھنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں جبکہ دوسری جانب ایگزیکٹیو ممبر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن حمد سلیمان ترین نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

سلیمان ترین نے بتایا کہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں کے ٹرمینل پر فلنگ جاری ہے۔ گاڑی کی ساخت میں تبدیلی سمیت متفرق معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں