قوموں کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ،پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) قوموں کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا 63 فیصد یوتھ پر مشتمل ہے۔یہ قوت موثر ہتھیار کے طور پر مثبت سمتوں میں استعمال کی جاسکتی ہے اور محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئرز حکومت سندھ اسی حوالے سے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارسینٹر فار ریسرچ اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ CRSD اور کھیل و امور نوجوانان سندھ کے مشترکہ پراجیکٹ یورکیریئر ٹریک کے تحت ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے موقع پر مقررین نے کیا۔

بین الاقوامی معیار کی اس ٹریننگ میں کیرئیر کونسلنگ ، اس کی افادیت، درست رہنمائی ، بہتر فیصلہ کی صلاحیت، سی وی، کور لیٹر رائٹنگ ، اعتماد سازی اور کمیونیکیشن کے گھر سکھائے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر CRSD شاہد امین اور پروگرام ایڈوائزر و ٹرینر روزینہ جمانی نے شرکاء کو پاکستان میں ملازمت کے مواقع ، جاب مارکیٹ کی موجودہ صورتحال ، اس حوالے سے مستقبل کی ضروریات اور بحرانوں میں عمدہ کارکردگی کے طریقوں سے آگہی فراہم کی ۔

سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افیئرز ہارون احمد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یور ٹریک پروگرام کے ذریعے صوبہ کہ نوجوانوں کو اپنا مستقبل بہتر بنانے اور حصول روزگار کے متعدد مواقع کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ شرکاء میں اسناد کی تقسیم کے بعد وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر فتح محمدبرفت نے کہا کے یوتھ افیئرز اور CRSD کی معاونت سے منعقدہ ورکشاپ نوجوانوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میںاس طرح کے منصوبوں سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔ ورکشاپ سے سے ڈائریکٹر اسپورٹس و یوتھ افیئرز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ سندھ جامشورو ، ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر سندھ یونیوسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں