کراچی ،پی ٹی آئی ملک کی تاریخ کا سب زیادہ قرضہ لے رہی ہے،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی اورڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعلان کردہ پالیسی 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے سروں سے چھت چھیننے اور ایک کروڑ سے زائد ملازمین کو بیروزگار کرنے پر تلے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماعوام کوسچ بتانا بھول گئے کہ انہوں نے یہ سب دعوے اور وعدے دینے کیلئے نہیں بلکہ عوام سے چھیننے اور قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کئے تھے۔پی ٹی آئی ملک کی تاریخ کا سب زیادہ قرضہ لے رہی ہے اگر پی ٹی آئی نے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے دروازے پر جانا ہی تھا توعوام پر یہ مہنگائی کا جن کیو چھوڑا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6ماہ میں تبدیلی کے دعوے دار کبھی ڈیڑھ سال اور اب تین سال مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے سبب عوام شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوتی جارہی ہے اور غریب کے سر سے چھت اور دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اچانک بننے والے لیڈر طاقت کے نشہ میں اونچی اڑان اڑ رہے ہیں اور اس اڑان میں غریبوں کی چھونپڑیاں انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں