کراچی،اصلاحات کرکے پولیس کو جرائم کے خلاف سخت ترین اورعوام کے لئے دوست ترین فورس بنایا جائے،رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان کے سینئر نائب صدر رفیق احمد خاصخیلی اور ڈائریکٹر ہیلپ لائن محمود خان تاجک نے کہا ہے کہ کراچی میں رکشاء ڈرائیور سے ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت طلبی اور رکشاء ڈرائیور کی خودسوزی کی کوشش اور کراچی پولیس کے ایک اے ایس آئی کی جانب سے پریس کلب پر دھرنا کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ۔

اصلاحات کرکے پولیس کو جرائم کے خلاف سخت ترین اورعوام کے لئے دوست ترین فورس بنایا جائے ۔آدھے سے زیادہ جرائم کی سرپرستی پولیس کی جانب سے کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں رفیق احمد خاصخیلی اور محمود تاجک نے کہا کہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی عوام کے ساتھ ناانصافیاںبڑھ گئی ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی دوران بھرتی ،ٹریننگ اور دوران ڈیوٹی ایسی ناانصافیاں ہوتی ہیں کہ وہ اس کا بدلہ عوام سے بدسلوکی اور بھاری رشوت خوری کے ذریعے لیتے ہیں ۔

انگریز دور کی روایات اور 1861کے قوانین کو یکسر ختم کرکے پولیس میں انقلابی اصلاحات لائی جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو، مجرموں کی سرکوبی کی جاسکے اور آئندہ رکشاء ڈرائیور خالد اور اے ایس آئی غلام رسول کو دھرنا دینے جیسے واقعات نہ ہوں #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں