کراچی ، واٹربورڈ ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرے گا،اسداللہ خان

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرے گا،تمام مساجدکے اطراف ، جلوسوں کی گزرگاہوں اور سبیلوں کے مقامات کے قریب نکاسی آب کے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے ،سبیلوں و مساجد کو فوری پانی کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا ،جلوسوںکی گزرگاہوں اور محفل میلاد کے اطرف کھلے مین ہولز کی مرمت کی جائے گی اور ان پر رنگ سلیب و مین ہولز کور رکھ دیئے جائیں گے جلوسوں کے منتظم ،سبیلوں کی انتظامیہ ،آئمہ مساجد سمیت میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے واٹربورڈ کے انجینئرزاور افسران ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے، ان خیالات کا اظہار واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سید مسرور ، صدر کراچی ڈویژن شرجیل قادری ، نسیم احمد خان اور مظہر احمد خان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اہلسنت رابطہ کونسل کے رہنماؤں نے دوران اجلاس گزشتہ سال ربیع الاول کے موقع پر واٹربورڈ کی بہتر کارکردگی پر ڈی ایم ڈی اسد الللہ خان سے اظہار تشکر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال بھی گزشتہ سالوںکی طرح واٹربورڈ ربیع الاول کے موقع پر بہترین و قابل تعریف اقدامات کی روایات برقرار رکھے گا ،انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے ڈی ایم ڈی واٹربورڈ کو آگاہ کیا جن کے حل کیلئے اسد اللہ خان نے موقع پر ہی احکامات جاری کردیے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں