قائد نواز شریف ہی موجودہ بحران پر قابو پاسکتے ہیں،علی اکبر گجر

موجودہ حکمرانوں سے جلد چھٹکارہ حاصل نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 22 اکتوبر 2018 16:55

قائد نواز شریف ہی موجودہ بحران پر قابو پاسکتے ہیں،علی اکبر گجر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر علی اکبر گجر نے ضلع کورنگی کراچی میں پارٹی رہنما محمد رفیق کی جانب سے محترمہ کلثوم نواز شریف کے چہلم کے حوالے دعائے مغفرت اور دعوت حلیم کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی اور مخدوش معاشی صورتحال کو پاکستان کی تاریخ کا سنگین ترین دور ہے مقتدر قوتوں کو ریاستی مفادات کے تحفظ کے لئے عوام کی نبض پر بھی ہاتھ رکھنا ہوگا․ پاکستان بہت تیزی کے ساتھ غیر یقینی کی گہرائیوں کی طرف جا رہے ہی․ عام پاکستانی بے بسی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جمہوری قیادت کی طرف دیکھ رہا ہی․ عوام کی امیدوں کا مرکز آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف کی ذات ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے سابق صدر آسف علی زرداری کے موجودہ مسلط کردہ حکومت کے بارے میں بیان کو جمہوریت کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ ریاستوں اور عوام کے مسائل کا حل صرف عوام کی منتخب حقیقی جمہوری قوتوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہی․ نرسریوں اور لیبارٹریوں میں تیاری کی گئی قیادتیں ریاستوں کی بنیادیں ہلا دینے کا سبب بنتی ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ قائد نواز شریف ہی موجودہ بحران پر قابو پاسکتے ہیں․موجودہ حکمرانوں سے جلد چھٹکارہ حاصل نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہی․ انسانی جان کے سوا ضرورت کی ہر چیز مہنگائی کے چنگل میں پھنس چکی ہی․ عوام کے غیض و غضب کو روکنے کے لئے ملک میں حقیقی جمہوریت کا احیا ناگزیر ہوچکا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی بد حال معاشی صورتحال، عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسانے کے عمل کو مزید برداشت نہیں کر سکتی․ قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں بہت جلد ملک عوام کی منتخب حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور قوم کو نا اہل اور ناکام حکمرانوں سے نجات دلا کرمیاں محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم معاشی قوت بنانے کے سفر کا مزید تیز رفتاری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صوبائی حلقے PS-94/95 کے امیدوار محمد رفیق کی جانب سے دی گئی دعوت حلیم میں مہمان خصوصی علی اکبر گجر کے علاوہ رانا محمد عارف، عبد الحق قریشی، عبد الغفور قریشی، حاجی محمد اقبال، سہیل ندیم، ظہیر عباس، رائو اسلم، قدیر اکرم، کمال قادری، سردار سعید، حق نواز باجوہ، اخلاق احمد اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی․

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں