ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا الخدمت کراچی کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

انسانیت کی بلا تفریق خدمت الخدمت کا مشن ،تما م شعبوں کی کارکردگی قابل قدر ہے ، چیئر مین ہیلتھ بورڈ

پیر 22 اکتوبر 2018 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیلتھ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت ہیڈ آفس کا دورہ کیا اورتمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔وہ صاف پانی ،صحت ،کفالت یتامیٰ ،مواخات پرگرام و دیگر شعبہ جات میں گئے ،ان کے ذمہ داران سے ملاقات کی اورانتظامی معاملات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے لوگوں کو کام کرتا دیکھ ان کی حوصلہ افزائی کی اورکارکردگی کو سراہا۔

بعد ازاں الخدمت کے ذمہ داران کی نشست کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر الخدمت حافظ نعیم الرحمن ،سی ای او انجینئر سلیم اظہر،نوید بیگ ،راشد قریشی ،عنایت اللہ اسماعیل ودیگرشریک تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو الخدمت کے تمام شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی گئی اورکام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔انہیں صحت کے شعبہ میں الخدمت اسپتالوں ،میڈیکل سینٹرز،ڈائیگنوسٹک سینٹرز،فارمیسیزکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے ۔اس میں کا ہرکارکن جذبہ خدمت سے سرشار ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی قابل قدر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں